Search
Close this search box.
جمعرات ,23 جولائی ,2026ء

وزیراعظم نے پیٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار اور ایل این جی خریداری پر اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے طریقہ کار (پیٹرولیم پرائس مکینزم) اور ایل این جی کارگوز کی خریداری سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں متعلقہ وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے، جہاں خطے کی کشیدہ اور غیر یقینی صورتحال کے تناظر میں توانائی کے شعبے سے متعلق اہم فیصلوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا یومیہ بنیاد پر تعین کرنے کے طریقہ کار کے نفاذ کے بعد اس کے اثرات اور آئندہ لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اجلاس کے دوران پیٹرولیم پرائس مکینزم سے متعلق اہم ہدایات جاری کر سکتے ہیں۔

اجلاس میں ایل این جی کارگوز کی خریداری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ ذرائع کے مطابق خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان کو سپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی کارگوز کی خریداری پر زیادہ انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قطر سے ایل این جی کی فراہمی میں تعطل کے باعث پاکستان نے نسبتاً مہنگی سپاٹ ایل این جی کارگوز خریدی ہیں، جبکہ جولائی کے لیے ملک پہلے ہی پانچ ایل این جی کارگوز خرید چکا ہے۔

مزید پڑھیں۔قومی ٹیم آئندہ سال 5 ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے انگلینڈ کا دورہ کریگی

یہ بھی پڑھیں