Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

موسمیاتی ماہرین نے رواں سال کے پہلے سمندری طوفان کی پیشگوئی کر دی

کراچی (نیوز ڈیسک) ماہرین موسمیات نے خلیج بنگال میں رواں سال کے پہلے سمندری طوفان کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق جنوبی خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے، ان دنوں سمندر کی سطح کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں:  وزارت خزانہ کیجانب سے لاگت میں کمی کا منصوبہ آئی ایم ایف کو پیش کر دیا گیا

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ معمول سے اوپر کا درجہ حرارت کم دباؤ کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے جو اگلے 3 سے 4 دنوں میں طاقتور ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق گہرے ڈپریشن کے شدت اختیار کر کے سمندری طوفان کی شکل اختیار کرنے کا امکان ہے، سمندری طوفان کی سمت اور اس کی شدت آنے والے دنوں میں واضح ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں