محکمہ خوراک پنجاب میں کرپشن، نااہلی اور فرائض میں غفلت پر 20 افسران کو معطل کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اور گوجر خان کے 6 اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز جبکہ سرگودھا، خوشاب اور بھکر سے 3 اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرز کو معطل کیا گیا ہے۔ ایک فوڈ کنٹرولر اور 3 فوڈ انسپکٹر اور ایک جونیئر کلرک کو معطل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان آئین پر چلتے ہوئے تیزی سے ترقی کرسکتا ہے، محمود خان اچکزئی
ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خوراک پنجاب کے حکم پر سیکرٹری خوراک پنجاب نے 20 افسران کو معطل کر دیا ہے۔وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ افسران نے فلور ملز پر غیر معیاری گندم کی موجودگی پر ایکشن نہیں لیا۔



