اسلام آباد: پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے اس ہفتے ملک کے بیشتر حصوں میں ہیٹ ویو کی صورتحال کی پیش گوئی کی ہے۔
پی ایم ڈی کے مطابق، ایک براعظمی ہوا ملک کے بیشتر حصوں پر موسم پر حاوی ہے، جس کے ساتھ بالائی فضا میں ایک ہائی پریشر کا نظام آئندہ چند دنوں تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں: رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں نقدروپوں کے استعمال پر پابندی ،شعبےمیں اہم اصلاحات کا بھی فیصلہ
جمعرات کو بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شام اور رات کے اوقات میں بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور قریبی پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئی علاقوں میں شدید گرمی ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کو دادو، جیکب آباد اور موہنجو داڑو گرم ترین مقامات رہے جہاں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ گیا۔
