Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

پاکستان میں پری مون سون کا آغاز کب ؟محکمہ موسمیات کی جانب سے بڑی پیشگوئی

ڈی جی میٹرولوجی کا کہنا ہے کہ جون کے دوسرے ہفتے سے ملک میں پری مون سون کا آغاز ہوسکتا ہے، اس سال مون سون میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی اور سندھ اور بلوچستان شدید بارشوں سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل مہر صاحبزاد خان نے ملک میں گرمی کی لہر کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بالائی فضا میں ہوا کا زیادہ دباؤ اور بادلوں کی محدود موجودگی ہیٹ ویو کی وجہ ہے۔

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے رواں ہفتےکیلئےہیٹ ویو کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کر دی

مہر صاحبزاد خان نے کہا کہ ہمارے گرین ایریاز کم ہو رہے ہیں اور عمارتوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی بھی گرمی کی لہر کی بڑی وجہ ہے، 21 سے 27 مئی تک پنجاب میں درجہ حرارت 47 سے 48 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے، دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک درجہ حرارت بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں