وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں آئی ایم ایف کی شرائط کے پیش نظر وفاقی ترقیاتی پروگرام میں غیر معمولی تبدیلیاں کی ہیں اور سفارش پر ارکان پارلیمنٹ کی صوابدیدی ترقیاتی سکیموں کے فنڈز ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔
انتخابی سال کی وجہ سے رواں مالی سال ارکان پارلیمنٹ کو 61 ارب روپے کی سکیمیں دی گئی ہیں۔ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سفارش پر صوبائی منصوبوں کی فنڈنگ روکنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صحت کے ترقیاتی بجٹ کو 26 ارب روپے سے کم کرکے 17 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: عید سے قبل پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ،آئی فون کی قیمتوں میں نمایاں کمی، نئی قیمتیں چیک کریں
ذرائع کے مطابق تعلیمی شعبے کے ترقیاتی بجٹ میں 83 ارب روپے سے کم 32 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سڑکوں، شاہراہوں اور موٹرویز کے ترقیاتی بجٹ میں 245 ارب روپے سے کم 173 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

