Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ٹک ٹاکر ہلاک

کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں سخی حسن چورنگی کے قریب سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ٹک ٹاکر ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سخی حسن چورنگی کے قریب سوشل میڈیا کیلئے ویڈیو بنانے والے نوجوان پر گارڈ نے فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈ کی فائرنگ سے 24 سال کا نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

فائرنگ کرنے والے گارڈ کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔

گارڈ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا کہ نوجوان ویڈیو بناتے ہوئے میری طرف اشارے کررہا تھا جس پر غصے میں فائرنگ کی۔

مزیدپڑھیں:فحش ویڈیوز سے متعلق ’ایکس ‘ کی پالیسی تبدیل

یہ بھی پڑھیں