لاہور(نیوزڈیسک) لاہور جم خانہ کلب میں خاتون مبینہ زیادتی کا نشانہ بن گئی ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ٹک ٹاک پر دوستی کرنے والے شخص طارق نے نوکری کا جھانسہ دیکر جم خانہ کلب بلایا ،ملزم یتیم خانہ چوک سے اپنی گاڑی میں بٹھا کر جم خانہ لیکر گیا.
ملزم طارق کمرہ نمبر 59میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع پر متعلقہ پولیس کوجم خانہ کلب کے اندرنہیں جانے دیا گیا .
جم خانہ سکیورٹی نے اپنی کارروائی کے بعد خاتون کو پولیس کے حوالے کیا ۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔

