Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

وفاقی اور پنجاب حکومت کے 21 محکمے کروڑوں روپے کے نادہندہ،واسا کی جانب سے نوٹس جاری

راولپنڈی: وفاقی اور پنجاب حکومت کے 21 محکمے واسا کے کروڑوں روپے کے نادہندہ ہیں۔واسا ذرائع کے مطابق نادہندہ سرکاری محکموں کے ذمے 8 کروڑ 21 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد واجب الادا ہیں اور یہ محکمے واسا کے آبی وسائل استعمال کر کے بل ادا نہیں کرتے۔

ذرائع نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کے ذمے 1 کروڑ 34 لاکھ 8 ہزار، محکمہ پارکس اینڈ کلچر کے ذمے 1 کروڑ 93 لاکھ اور ٹی ایم اے کے ذمے 3 کروڑ 28 لاکھ سے زائد واجب الادا ہیں۔

واسا ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس بلڈنگ اور سپورٹس بورڈ 71 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں، محکمہ صحت، میٹرو بس سروس اور پنجاب کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ ایک کروڑ سے زائد کے نادہندہ ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ محکمہ ہاؤسنگ، آر ڈی اے اور پی ٹی سی ایل 365 لاکھ سے زائد کے نادہندہ ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن، محکمہ جنگلات، واپڈا، انکم ٹیکس بھی واسا کے نادہندہ ہیں۔

واسا راولپنڈی نے تمام نادہندہ محکموں کو بقایا جات کی ادائیگی کے لیے نوٹس جاری کر دیئے۔

مزید پڑھیں:  بجٹ سے قبل سرکاری ملازمین کے لیےبڑے ریلیف کا اعلان کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیں