Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

جوبلی لائف کی پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2024 میں مسلسل چھٹے سال کامیابی،2’ایوارڈ جیت لیے

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان میں نجی شعبے کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی، جوبلی لائف انشورنس نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2024 کی تقریب میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی۔ کمپنی نے بہترین ڈیجیٹل مارکیٹنگ کمیونیکیشن ویڈیوز-جوبلی لائف مائیکروانشورنس اور بہترین ڈیجیٹل مہم -HBL PSL 8کے لیے ایوارڈ حاصل کیے، اور ان ایوارڈز میں یہ کمپنی کی مسلسل چھٹی کامیابی ہے۔

یہ ایوارڈ جوبلی لائف انشورنس کی جانب سے برانڈ اور ایجنسی ٹیم کے ممبران نے وصول کیے۔

پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز ان برانڈز کو سراہنے اور حوصلہ افزائی کے لیے مشہور ہیں جو ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں تخلیقی صلاحیتوں، جدت اور افادیت کو بہترین انداز میں پیش کرتے ہیں۔ پاکستان ڈیجیٹل ایسوسی ایشن کی جانب سے مقررہ سخت اور شفاف معیار کے مطابق ہر نامزدگی کا بھرپور جائزہ لیا جاتا ہے۔ جوبلی لائف انشورنس کی مہم ٹارگٹ آڈینس کے ساتھ مو ثرطور پرمائل کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے نمایاں ہوئی ہے جس سے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے منظر نامے میں کمپنی کا قائدانہ کردار سامنے آیا ہے۔ رواں سال،جوبلی لائف انشورنس نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں جدت لانے والی اور دلچسپ مہم کے ذریعے شاندار کامیابیوں کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

کمپنی کی منفرد مائیکروانشورنس ڈاکیومنٹری اور HBL PSL 8 کرکٹ کی شاندار کیمپینز نے لوہا منوایا۔ ان مہم کے دوران نہ صرف صارفین کے لیے بنیادی حل کو فروغ دینے،بلکہ قومی سطح پر منعقد ہونے والی تقریبات جیسےHBL PSL میں معاونت سے متعلق کمپنی کا عزم اجاگر کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں جوبلی لائف کا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی طاقت کا موثر ا ستعمال پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز سے نمایاں ہواہے۔

ریٹیل آپریشنز، مارکیٹنگ و ایڈمنسٹریشن کے گروپ ہیڈ فرحان فریدی نے اس اعزاز کے حصول پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”ہم پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز کی طرف سے ایک بار پھر سراہے جانے پر نہایت مسرت محسوس کرتے ہیں۔

یہ ایوارڈ جدید ڈیجیٹل حل اور مارکیٹنگ کی تخلیقی حکمت عملی کے ذریعے انشورنس انڈسٹری میں بڑی تبدیلی لانے سے متعلق ہمارے مستحکم عزم کا ثبوت ہے۔ جوبلی لائف انشورنس میں ہم اپنے تمام کاموں میں بہترین کارکردگی کے لئے کوشاں ہیں اور یہ ایوارڈ ہماری پوری ٹیم کی بھرپور محنت اور جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔”

پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز میں جوبلی لائف انشورنس کی مسلسل کامیابی انشورنس کے شعبے میں اسکے مثالی کردار کو واضع کرتی ہے، جو ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور کسٹمر انگیجمنٹ میں مسلسل نئے معیار قائم کر رہی ہے۔

مزیدپڑھیں:موبائل فون کی روشنی کے نیند پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟حالیہ تحقیق میں انکشافات

یہ بھی پڑھیں