Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

پولیس نے مراد سعید کو گرفتار کرلیا

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں بہن کو اس کے گھر میں گھس کر قتل کرنے والے بھائی مراد سعید کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق موچکو کی تفتیشی ٹیم نے جائیداد کے تنازع پر بہن کو قتل کرنے والے بے رحم بھائی کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت مراد سعید کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن اظہر جاوید کے مطابق ملزم مراد سعید نے مواچھ گوٹھ بسم اللہ چوک پر واقع بہنوئی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا تھا۔

اظہر جاوید کا کہنا تھا کہ ملزم کی فائرنگ سے اس کا بہنوئی عنایت شاہ بھی زخمی ہو گیا تھا، عدالت نے بھی ملزم کو مفرور قرار دیا تھا۔

واقعے کا مقدمہ موچکو تھانے میں درج ہے، پولیس نے گرفتاری کے بعد ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزیدپڑھیں :سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ دیا

یہ بھی پڑھیں