وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر سولر اسکیم میں فراڈ کرنیوالے 2 ملزمان عوام کے ہتھے چڑھ گئے، جعلسازوں نے فی فارم کے 300 روپے بٹورے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر فراڈ کرنیوالے 2 ملزمان کو عوام نے پکڑ لیا، ملزمان نے وزیراعلیٰ سولر اسکیم کے نام پر لوگوں کی رجسٹریشن شروع کی۔
پولیس نے بتایا کہ جعلسازوں نے اعلانات کراکرلوگوں سےہزاروں روپے لوٹ لئے اور شہریوں سے جعلی پنجاب بینک کے فی فارم کے 300روپے بٹورے۔
مزید پڑھیں: انسانی اسمگلنگ کیس : صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی


