Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

انسانی اسمگلنگ کیس : صارم برنی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی

کراچی : عدالت نے بچوں کوغیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے اور اسمگلنگ کیس میں صارم برنی کی درخواست ضمانت پر مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق صارم برنی کیخلاف بچوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے ،اسمگلنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ بچی کی والدہ کا بیان ہے کہ سماجی کارکن نے مجھے بچی دینے سے انکارکردیا، ضمانت دی گئی تو ملزم تفتیش پر اثر انداز ہوگا۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے ملزم کے وکلا اور ایف آئی اے کے دلائل مکمل ہونے پر سماجی کارکن کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مزید ثبوت جمع کرنے ہیں، ملزم کو ضمانت دی گئی تو ردوبدل ہوسکتا ہے، ملزم مسلسل جھوٹ کا سہارا لے رہا ہیں۔پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران مزید انکشافات سامنے آئے ہیں، حیا نامی بچی کی والدہ افشین کا بیان ہے بیٹی لینے سماجی کارکن سے رابطہ کیا۔

بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نےصارم برنی کی درخواست ضمانت پر مسترد کردی۔

مزید پڑھیں:  عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی

یہ بھی پڑھیں