Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی

عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق داسو ڈیم کے لیے ایک ارب ڈالر کی اضافی فنڈنگ کی منظوری دے دی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ داسو ڈیم کے لیے فنڈنگ ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو بورڈ نے منظور کر لی، یہ فنڈز داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کے فیز ون پر خرچ کیے جائیں گے۔

ورلڈ بینک کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 میگاواٹ سے 5400 میگاواٹ تک بجلی پیدا ہوگی، پہلے مرحلے میں بجلی کی پیداوار کا تخمینہ 2160 میگاواٹ ہے۔ورلڈ بینک نے کہا کہ پاکستان کے توانائی کے شعبے کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، داسو ہائیڈرو پراجیکٹ دنیا کی بہترین سائٹس میں سے ایک ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق اس منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور وسعت آئے گی اور عوام کو سماجی اور معاشی سہولیات میسر آئیں گی۔ورلڈ بینک نے کہا کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہوگی۔

مزید پڑھیں:   جون2024 – 40000 کے پرائز بانڈ کے نتائج، قرعہ اندازی میں جیتنے والے خوش قسمتوں کی فہرست دیکھیں اس خبر میں

یہ بھی پڑھیں