Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی – بین الاقوامی قیمتوں میں اضافے کے باعث جمعرات کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے شیئر کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1,200 روپے اضافے سے 240,700 روپے پر طے ہوئی۔

اسی طرح 10 گرام کی قیمت 1,029 روپے اضافے سے 206,361 روپے تک پہنچ گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتی شے کی قیمت 2 ڈالر اضافے سے 2315 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

دریں اثنا، چاندی کی قیمت 2,750 روپے فی تولہ اور 2,357.68 روپے فی 10 گرام پر برقرار رہی۔ایک روز قبل مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے اضافے سے 241,900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 514 روپے اضافے سے 207,390 روپے تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں :  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع، کتنی ؟دیکھیں خبر

یہ بھی پڑھیں