Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ امجد حسین نے حلف اٹھالیا

گلگت بلتستان(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان کے نو منتخب وزیر اعلیٰ امجد حسین نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ نے ان سے حلف لیا۔

قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے مرکزی قیادت، جن میں قمر زمان کائرہ اور دیگر رہنما شامل ہیں، کے ہمراہ اسکردو پہنچے۔

بلاول بھٹو زرداری آج صبح پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے اسکردو ایئرپورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے عام مسافروں سے ملاقات کی، ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور خوشگوار ماحول میں وقت گزارا۔

اس موقع پر گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے اسکردو ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری گلگت روانہ ہوگئے، جہاں راستے میں انہوں نے مقامی افراد سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل و خیالات سے آگاہی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں