Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

لیسکو کاتھری فیز میٹرز کی جگہ نئےمیٹرز لگانے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) لیسکو نے تھری فیز میٹرز کی جگہ اے ایم آر میٹرز لگانے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جدید میٹرز کی تنصیب کے لئے میٹر کی قیمت بھی بڑھا دی گئی، لیسکو نے تھری فیز کنکشن کے لئے میٹر کی قیمت میں 29 ہزار 950 روپے اضافہ کر دیا۔

تھری فیز کنکشن کے لئے میٹر کی قیمت 33500 روپے سے بڑھا کر 63450 روپے کر دی گئی، لیسکو انتظامیہ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی چوری،اوور اور انڈر بلنگ کی روک تھام کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے،جدید ٹیکنالوجی کے حامل میٹرز آٹو میٹک ریڈنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مزیدپڑھیں :ویزے ہی ویزے،پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

یہ بھی پڑھیں