انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر تشدد کرنے والے پی ٹی آئی کے وکیل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی۔
پی ٹی آئی وکلاء کی جانب سے خاور مانیکا پر تشدد کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔درخواست گزاروں کی جانب سے ریاست حسین آزاد ایڈووکیٹ، سردار مصروف ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا پیش ہوئے جبکہ مقدمے میں نامزد ملزم عثمان ریاض گل اور دیگر بھی عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے خاور مانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللہ برکی کی ضمانت خارج کر دی جبکہ پی ٹی آئی کے دیگر وکلا کی ضمانت کی توثیق کر دی۔
مزید پڑھیں : بھاری بھرکم اسکولز بیگز سے نجات کی نئی پالیسی کیا ہے؟

