لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاست صرف جھوٹ پر مبنی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عباس آفریدی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہا کہ نواز شریف سیاست چھوڑ چکے ہیں، میری سیاست نواز شریف تک تھی، میں مسلم لیگ ن اور سیاست چھوڑ رہا ہوں۔ عباس آفریدی نے کہا کہ میں کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا۔ سیاست میں بھی حصہ نہیں لوں گا۔
رہنما مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نواز شریف لیڈر اور پارٹی صدر ہیں لیکن وہ سیاست سے باہر ہیں، ان سے دوستی ہے اور رہے گی۔ پاکستان میں سیاست صرف جھوٹ پر مبنی ہے، جو بھی جھوٹ بولے، منافق یا چاپلوس پاکستان میں سیاست کر سکتا ہے۔
مزید پڑ ھیں : تشویشناک خبر،کراچی میں ایک ہی دن میں14مشتبہ لاشیں برآمد،دیکھیں

