پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ نام ای سی ایل سے نکال کر ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کی جائے۔واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے حج کے لیے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
مزید پڑھیں : عمران خان 27 جون کو جیل سے رہا ہونیوالے ہیں؟اہم ن لیگی رہنما نے بڑی خبر دیدی

