لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی جانب سے جعلی مارکیٹنگ پر جاری شوکاز نوٹس کے خلاف میزان بیوریجز پرائیویٹ لمیٹڈ کی دائر رٹ پٹیشن خارج کردی .
تفصیلات کے مطابق آئین کے آرٹیکل 37(2) کے تحت سی سی پی نے پیپسی کمپنی کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد انکوائری کا آغاز کیا۔
شکایت میں کہا گیا کہ میزان پیپسی کے انرجی ڈرنک ‘اسٹنگ’ کی اپنی انرجی ڈرنک ‘اسٹارم’ کے لیے کاپی کر رہا تھا۔
انکوائری رپورٹ مکمل ہونے کے بعد میزان بیوریجز کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی سفارش کی گئی۔
میزان نے فوری طور پر قانونی چارہ جوئی شروع کردی اور سی سی پی کی انکوائری کے خلاف لاہور میں ایک رٹ پٹیشن دائر کردی اور شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا۔ اگست 2021 میں لاہور ہائی کورٹ نے ایک حکم میں شوکاز نوٹس کو معطل کر دیا تھاتاہم، فریقین کو طویل عرصے تک سننے کے بعدعدالت نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایک فیصلے کا حوالہ دیا جوسی سی پی اور ڈالڈا فوڈز لمیٹڈکے درمیان تھا ،سپریم کورٹ کے فیصلے میں سی سی پی کے قانونی اختیارات کو برقرار رکھاگیا۔


