اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان میں فی یونٹ بجلی62 روپے یونٹ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ بھارت میں بجلی کا ایک یونٹ اوسطاً 16سے 21روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔
بنگلہ دیش میں بجلی کا ایک یونٹ پاکستانی روپے میں تقریبا 20روپے یونٹ ہے۔
پاکستانی روپیہ بھارتی روپے کے علاوہ بنگلہ دیشی ٹکے کے مقابلے میں بھی اپنی قیمت کھو بیٹھا ہے، بنگلہ دیش میں بجلی کا ایک یونٹ تقریبا! 8ٹکے میں دستیاب ہے جو پاکستانی روپے میں19سے20روپے بنتا ہے۔
اسی طرح انڈیا میں بجلی کا ایک یونٹ6سےساڑھے چھ بھارتی روپے میں دیا جا رہا ہے جو کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں 18سے 21روپے بنتی ہے۔
بنگلہ دیش کا ٹکہ پاکستان کے 2روپے 37پیسے کے برابر ہے جبکہ انڈین روپیہ پاکستان کے 3روپے 34پیسے کا ہو گیا ہے۔
ایک امریکی ڈالر پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں 278روپے پچاس پیسے تک چلا گیا ہے جبکہ ایک امریکی ڈالر بنگلہ دیش میں 118بنگلہ دیشی ٹکوں سے بھی کم ہے۔
امریکی ڈالر بھارت میں 83روپے44 پیسے انڈین روپے کا مل رہا ہے۔ اس طرح جنوبی ایشیاء میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں تاریخی کمی رونما ہو گئی ہے۔
اسی طرح سری لنکا میںپاکستانی 25روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی فروخت کی جارہی ہے .جو کہ سری لنکا کے تقریبا22روپے 78پیسے بنتے ہیں.
حالانکہ سری لنکا کا ایک روپیہ پاکستان سے قیمت میںکم ہے،معمولی کمی کے ساتھ سری لنکاکاروپیہ پاکستانی مقابلے میں تقریبا91پیسے کا بنتا ہے.
آخر میں افغانستان کی بات کریں تو افغانستان میںبھی پاکستانی 15روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی فروخت کی جارہی ہے .
اس حساب سے افغانستان میں تقریباایک اندازے کے مطابق چارروپے فی یونٹ صارفین کو بجلی دستیاب ہے .
افغان کرنسی نے حالیہ دنوں میںپاکستانی کرنسی کو کافی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ایک افغانی 3روپے 98پیسے کا ہوگیا ہے .


