Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

کل شہر قائد میں تعطیل کا اعلان

کراچی(نیوزڈیسک)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کل شہر قائد میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے تعطیل کا اعلان عبداللہ شاہ غازی ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر کیا ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں واقع تمام دفاتر ماسوائے لازمی خدمات کے بند رہیں گے۔

خیال رہے کراچی میں صوفی بزرگ حضرت سید عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کا دوسرا روز ہے ، عرس 29 جون تک جاری رہے گا۔

عرس میں شرکت کے لئے ملک بھر سے بڑی تعداد میں زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اس موقع پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

گذشتہ روز گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھا کر تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز کیا تھا، اس موقع پر گورنر سندھ نے ملک و قوم کی سلامتی ، استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں