کراچی: پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں ہفتہ کو 121ویں مڈشپ مین اور 29ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق آج 70 مڈ شپ مین اور 28 شارٹ سروس کمیشن کے افسران کامیاب تربیت کے بعد پاس آؤٹ ہو گئے۔
مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ مڈشپ مین عبداللہ وحید کو سورڈ آف آنر جبکہ مڈشپ مین آفتاب احمد کو اکیڈمی ڈرک سے نوازا گیا۔ آفیسر کیڈٹ محمد خبیب کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل اور آفیسر کیڈٹ محمد دانش کو کمانڈنٹ گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواجپاک بحریہ دوست ممالک کے کیڈٹس کو تربیت دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورس میں دوست ممالک کے کیڈٹس کی شمولیت پاک بحریہ کے اعلیٰ معیار اور مہارت کا مظہر ہے۔ انہوں نے کیڈٹس کو مشورہ دیا کہ وہ خود کو تازہ ترین رجحانات سے باخبر رکھیں۔
مزید پڑھیں: تاجروں کا بجلی کے بلوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

