Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

کراچی ، ماڑی پور کے قریب کوسٹر الٹ گئی ، 7 افراد جاں بحق

کراچی (نیوزڈیسک)کراچی کے علاقے ماڑی پور کے قریب پکنک پر جانیوالے شہریوں کی کوسٹر الٹ گئی ،حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کراچی ماڑی پور نیو اڈا گیٹ نمبر 6 ماما گودام کے قریب پیش آیا ، جاں بحق افراد میں 3 بچے ، 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق کوسٹر میں سوار افراد پکنک منانے ہاکس بے جا رہے تھے ، ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق حادثے کی وجہ بظاہر کوسٹر کی اوور اسپیڈنگ معلوم ہوتی ہے۔ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، متاثرین کس علاقے کے رہائشی ہیں، معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

نیشنل ہائی وے پر سفر کرنیوالے ڈرائیور زمشکل وقت میں کیا کریں؟جانئے اہم معلومات

یہ بھی پڑھیں