لاہور(نیوزڈیسک)سرکاری افسران کو لگژری گاڑیوں کے بعد لگژری گھر دینے کی تیاری ۔گریڈ 20، 21 اور 22 کے بیوروکریٹس کیلئے لگژری رہائشگاہوں کی تعمیرکا کام شروع،بتدائی طور پر 27 گھروں کی تیاری کے منصوبے کیلئے ایک ارب 64 کروڑ 45 لاکھ کی منظوری دیدی، وسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے رہائشی پول میں اب 27 کے بجائے 29 نئے لگژری گھروں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مزید 2 لگژری گھروں کو شامل کرنے سے لاگت تقریبا 2 ارب سے زائد ہو جائیگی، ذرائع کے مطابق منصوبے میں اب 29 لگژری ڈبل سٹوری گھر ، واٹر ٹینک، ٹیوب ویل روم، پراپرٹی آفس اور بائونڈری وال شامل ہوگی، دستاویزاتڈی ایچ اے فیز 9 میں سینئر بیوروکریٹس کیلئے آئی ڈیپ گھروں کی تیاری مکمل کریگا۔
نئی سرکاری رہائشگاہوں کی تعمیر مکمل کرنے کیلئے ایک سال 9 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر، دستاویزات نے انکشاف ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن نے مزید 2 رہائشگاہوں کے اضافے پر آئی ڈیپ کو ترمیمی پلاننگ کمیشن منظوری کروانے کی ہدایات دیدیں، مزید 2 رہائشگاہیں کیوں شامل کی گئیں اور ان پر کتنے لاگت آئیگی ترمیمی پلاننگ کمیشن منظور کروایا جائے۔
20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان،دیکھیں


