Search
Close this search box.
منگل ,14 جولائی ,2026ء

پاکستان کی مشہور شیف ناہید انصاری انتقال کر گئیں

کراچی (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی شیف ناہید انصاری انتقال کر گئیں۔ ناہید انصاری مختلف ٹی وی چینلز پر اپنے لذیذ کھانے اور بیکنگ کلاسز کے لیے بہت مشہور تھیں۔ ناہید انصاری شیف ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ٹیچر بھی تھیں اور نہایت شائستہ اور نرم گو خاتون تھیں۔ ناہید انصاری کے انتقال کی افسوسناک خبر مشہور پاکستانی اینکر اور میزبان سدرہ اقبال نے شیئر کی۔ شیف ناہید انصاری کی نماز جنازہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نماز جنازہ 5 جولائی 2024 کو بعد نماز عشاء مسجد عائشہ واقع فیز 6، خیابان اتحاد، ڈی ایچ اے میں ادا کی جائے گی۔ تدفین ڈی ایچ اے فیز 8 قبرستان میں کی جائے گی۔
مزیدپڑھیں :سانپ کھانسی کے شربت کی بوتل نگل گیا،پھر کیا ہوا؟دیکھیں

یہ بھی پڑھیں