اسلام آباد،کویت سٹی (نیوزڈیسک)قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے بحرین میں تعینات کنٹری منیجر کو گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی نے ایئر لائن ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ کنٹری منیجر کو مسافروں کے سامان میں خیانت کے الزام میں گرفتار کیا گیا.
کنٹری منیجر پر مسافروں کا سامان ایئرپورٹ سے اپنے آفس لے جانے کا الزام ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں ہے، معاملے کو قانونی نقطہ نظر سے دیکھ رہے ہیں.
ترجمان نے کہاکہ کنٹری منیجر کو قانونی مدد فراہم کی جائے گی۔



