Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

گھرپرچھاپے کے دوران عمر ایوب کوگرفتاری سے کس نے بچایا،اہم انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کے لیے میانوالی میں عمر ایوب کے گھر پر پولیس کے چھاپے کے کیس میں اہم انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وجہ سے عمر ایوب گرفتاری سے بچ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جب پولیس نے عمر ایوب کے گھر پر چھاپہ مارا تو عمر ایوب نے فوری طور پر سپیکر ایاز صادق کو اطلاع دی۔

عمر ایوب کی اطلاع کے بعد ایاز صادق نے پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں گرفتار نہ کیا جائے۔

سپیکر نے پولیس کو ہدایت کی کہ کسی رکن قومی اسمبلی کو بغیر اجازت گرفتار نہ کیا جائے۔

ایاز صادق کی مداخلت کے بعد میانوالی پولیس عمر ایوب کے گھر سے نکل گئی۔
مزیدپڑھیں :ایڈیشنل سیشن جج کی گاڑی پرڈاکوؤں نے پر فائرنگ کردی

یہ بھی پڑھیں