شکارپور (ویب ڈیسک) شکارپور میں ڈاکوؤں نے کندھ کوٹ کے ایڈیشنل سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایڈیشنل سیشن جج کندھ کوٹ سے سکھر جارہے تھے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی بھگا کر فرار ہوگیا جس کے نتیجے میں جج محفوظ رہے۔
ایڈیشنل سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی شروع کردی۔
مزیدپڑھیں :سہاگ رات کی تیاری کے وی لاگ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا



