نئی دہلی(ویب ڈیسک)وی لاگنگ کا بھوت ان دنوں سوشل میڈیا استعمال کرنے والے تقریباً ہر ایک کے ذہن پر سوار ہے، چاہے وہ بالغ ہو یا بچہ، اکیلا ہو یا جوڑا، ہر کوئی اپنی روزمرہ کی زندگی دنیا کو دکھانا چاہتا ہے۔
شہرت کے اس چکر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسی ویڈیوز پوسٹ کی جاتی ہیں، چاہے وہ ٹک ٹاک ہویا انسٹاگرام، جو یا توجگ ہنسائی کاباعث بنتی ہیں یا پھر تنازعہ کھڑا کرتی ہیں۔
ایسا ہی کیا ایک بھارتی جوڑےنے، جس نے وی لاگ بنانے کے لیے تمام حدیں پار کر دیں۔
سوشل میڈیا پر نوبیاہتا جوڑے کا ایک کلپ وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنی سہاگ رات کی تیاریاں دکھاتے نظر آرہے ہیں۔
ویڈیو میں ایک جوڑا نظر آرہا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ دونوں کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے۔
ویڈیو میں دولہا دلہن سے پوچھتا ہے، ’ہماری سہاگ رات کیسی رہی؟‘
جس پر دلہن نے جواب دیا کہ ابھی ہوئی کہاں ہے؟
پھر دولہا کہتا ہے ہاں یہ بات ہے کہ ابھی ہوئی کہاں ہے۔
اس کے بعد دونوں بستر کی جانب گئے اور سجاوٹ دکھانے لگے۔
دولہا اور دلہن کے بیڈروم کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور سوشل میڈیا پر بہت سے لوگ ان دونوں کو اس حرکت کیلئے ٹرول کر رہے ہیں۔
اس ویڈیو کو سنندا رائے نامی خاتون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر شیئر کیا ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ’سہاگ رات وی لاگ، یہ وی لاگرز بالکل پاگل ہو چکے ہیں۔ دھندلے کلپ کا انتظار کریں…‘
بہت سےسوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
ایک صارف نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا، ’بھائی صاحب، ہم کہاں جا رہے ہیں؟ اب لوگ سہاگ رات کے ویڈیوز بھی شیئر کر رہے ہیں۔‘
اس پر ایک سوشل میڈیا یوزر نے کہا ’ہاں اب لوگ چند روپے کے عوض اپنی ذاتی زندگی بھی بیچنے کیلئے تیار ہیں۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ آج کل لوگ مشہور ہونے کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، جب کوئی سہاگ رات کا بستر دکھا سکتا ہے تو اب بچا ہی کیا ہے؟’
مزیدپڑھیں :ے سوریا کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر
