Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردِ عمل سامنے آ گیا

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے ردعمل دیا ہے۔سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ عدالتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، فیصلے سے انصاف کا علم بلند ہوا۔

ان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 25 کروڑ عوام اور جمہوری قوتوں کے لیے خوشی کا دن ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، سپریم کورٹ کے 11 ججز نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا چیف الیکشن کمشنر سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں