Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری3مرحلوں میں کی جائیگی ،پلان وزیراعظم کوپیش

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے معاملے پر وزیراعظم کو پلان پیش کر دیا۔

ذرائع کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری تین مرحلوں میں کی جائے گی، سب سے پہلے نجکاری کمیشن ٹرانزیکشن ایڈوائزر کی خدمات حاصل کرے گا، مشیر تقسیم کار کمپنیوں کی پالیسی اور ریگولیٹری امور کو دیکھے گا۔

فیزون آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کی مکمل نجکاری کی پیشکش کرے گا، فیزیٹو میں لیسکو، میپکو اور ہزارہ الیکٹرک کمپنی کی نجکاری ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیسکو، حیسکو اور سیپکو کو ایک طویل المدتی رعایتی معاہدے کے تحت نوازا جائے گا جبکہ ٹیسکو اور سیسکو کو حکومت اپنے پاس رکھے گی۔
مزیدپڑھیں :نائجیریا،سکول کی عمارت منہدم ہونے سے 22بچے جاں بحق

یہ بھی پڑھیں