ابوجہ(انٹرنیشنل ڈیسک )شمالی وسطی نائجیریا میں ایک اسکول کی عمارت گرنے سے 22 بچے ہلاک ہو گئے۔ اساتذہ سمیت 100 سے زائد افراد ملبے میں دبے ہوئے ہیں۔
ریسکیو ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ بھاری مشینری کی مدد سے دیواروں، ستونوں اور شہتیروں کو کاٹ کر لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔ شدید زخمیوں کی تعداد بھی زیادہ ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ سکول دریا کے کنارے قائم کیا گیا تھا۔ دریا کے پانی سے زمین کے کٹاؤ کی وجہ سے عمارت اچانک زمین پر آ رہی ہے۔ پلیٹیو اسٹیٹ کی بسا بوجی کمیونٹی میں واقع دی سینٹ اکیڈمی کالج کی عمارت صبح بچوں کے آنے کے فوراً بعد منہدم ہوگئی۔
154 طلباء اور اساتذہ ملبے میں دب گئے۔ پولیس نے 132 افراد کو نکالنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امدادی ٹیموں کے پہنچنے سے قبل ہی قریبی دیہات کے سینکڑوں لوگ موقع پر پہنچ گئے اور لوگوں کو نکالنے کی کوششیں شروع کر دیں۔
نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے اپنے عملے کے ساتھ ساتھ ہیلتھ ورکرز اور سپاہیوں کو امدادی سرگرمیوں کے لیے بلایا تاکہ لوگوں کو جلد از جلد وہاں سے نکالا جا سکے۔
مزیدپڑھیں :پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
