Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 16 تاریخ سے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگا۔ قیمتوں میں اضافہ 16 جولائی سے شروع ہوگا۔ ٹیکس اگلے 15 دنوں کے لیے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 273 روپے 29 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 281 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ یکم سے 15 جولائی تک پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 265 روپے 61 پیسے ہوگئی تھی۔
مزیدپڑھیں :ملک میں‌موسم کیسارہے گا،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

یہ بھی پڑھیں