Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

ملک میں‌موسم کیسارہے گا،محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک بھر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور مزید بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ماحولیات کے مجموعی تجزیے کی بنیاد پر کہا ہے کہ آج خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے ساحلی اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں تین روز تک مطلع ابر آلود رہنے کی پیشگوئی۔ دو دن سے بارش ہو رہی ہے۔ بوندا باندی اور ہلکی بارش ہو رہی ہے، لیکن بادل نہیں برس رہے ہیں۔

بلوچستان اور پنجاب میں بارشوں سے کافی نقصان ہوا ہے۔ لاہور میں گزشتہ روز ریکارڈ بارش ہوئی جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔

لاہور میں 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے والی بارش نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی۔ کئی مقامات پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔ صنعتی اور تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ شہر کے کئی علاقوں میں لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

ہارون آباد/بارش

ہارون آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، بارش سے کئی فیڈر ٹرپ کر گئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جب کہ یتیم والا، شہید چوک، مبارک آباد اور فقیروالی میں بھی بارش ہوئی۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی اس تیز بارش سے کپاس کی فصل متاثر ہو سکتی ہے۔

لودھراں/بارش

لودھراں اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے جب کہ متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

بہاولپور/بارش

بہاولپور اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے، بجلی کی فراہمی معطل، ڈھلوان علاقے بھی زیرآب آگئے۔

کراچی کا موسم

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارش کے امکان کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ طوفانی نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے کراچی میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ یہ نالے کچرے سے بھرے پڑے ہیں۔ تیز بارش کی صورت میں یہ نالے کچھ دیر میں بھر جائیں گے اور سڑکیں زیر آب آ جائیں گی۔
مزیدپڑھیں :میاں نواز شریف سے شہبازشریف کی ملاقات، اہم فیصلے!

یہ بھی پڑھیں