گلگت بلتستان(نیوز ڈیسک)گلگت بلتستان کے اضلاع ہنزہ، شگر اور گانچھے میں شمشال، ہنزہ، چپورسن، کلیک، شگر، شیوک اور ہُشے دریاؤں میں اچانک سیلابی ریلوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق دریاؤں، مقامی ندی نالوں اور پہاڑی برساتی گزرگاہوں میں اچانک سیلابی صورتحال اور پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
آزاد جموں و کشمیر میں دریائے جہلم، دریائے نیلم، دریائے پونچھ، دریائے مہل، بیٹار نالہ، بھمبر نالہ، کانشی دریا اور جہلم و پونچھ کے معاون ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا میں دریائے چترال، دریائے کابل، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ، مقم نالہ، کلپانی نالہ سمیت خیبر، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، بنوں، کرک، ہنگو، لکی مروت، شمالی و جنوبی وزیرستان، باجوڑ، مہمند، مانسہرہ، بونیر اور صوابی کے مقامی ندی نالوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔
پنجاب میں ڈی جی خان کے پہاڑی برساتی نالوں، دریائے سواں، پوٹھوہار ریجن جبکہ شمال مشرقی بلوچستان کے برساتی ندی نالوں اور دریاؤں میں بھی طغیانی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں۔ڈاکٹر نبیحہ علی نے خلع کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا


