لاہور(نیوزڈیسک)سینئر رہنماپاکستان مسلم لیگ ن و نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری سیدآصف کرمانی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان ۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ طویل عرصے سے پارٹی کے سیاسی معاملات سے دور ہوچکا ہوں، سیاسی مستقبل کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ، وقت آنے پر فیصلہ کرونگا، تاہم مسلم لیگ ن کی قیادت کو بعض لوگ گمراہ کررہے ہیں ۔
ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا تھاکہ عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں بے جاٹیکسز سے پریشان ہیں جبکہ خوشامدی ٹولہ سب اچھا ہے کی گردان کرکے قوم اور ن لیگی قیادت کو بے وقوف بنا رہا ہے اور اپنے مقاصد کی حصول کیلئے قیادت کو گمراہ کررہا ہے۔آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب!جان لیں سب اچھا نہیں ہے۔ تفصیلی بیان جلد جاری کروں گا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ چینی کی فروخت بند

