Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

تحریک انصاف کا آفیشل ویب سائٹ بلاک کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف نے آفیشل ویب سائٹ بلاک کرنے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب اور شبلی فراز کی جانب سے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ انصاف ڈاٹ پی کے کو بلاک کردیا گیا ہے، ویب سائٹ کا مقصد عوام کو تحریک انصاف کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھنا تھا۔آپریشن سے متعلق ہمیں آج تک بریفنگ نہیں دی گئی، رف حسن کی گرفتاری قابل مذمت ہے، پی ٹی آئی کی درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آفیشل ویب سائٹ پر تحریک انصاف کا منشور، سیاسی قائدین کی معلومات مہیا کی گئی تھیں، عام انتخابات کے دوران عوام کو تحریک انصاف کے امیدواروں کی معلومات بھی ویب سائٹ کے ذریعے دی گئی تھیں۔ پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ تحریک انصاف کی ویب سائٹ پر قدغن آئین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے، فریقین کو تحریک انصاف کی ویب سائٹ سے قدغن ہٹانے اور بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں، درخواست میں سیکرٹری اطلاعات، چیئرمین پی ٹی اے اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں :چیمپیئنز ٹرافی کا بجٹ منظور

یہ بھی پڑھیں