Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

امید ہے آپریشن عزم استحکام برداشت اور ذمہ داری کے اصول پر آگے بڑھے گا،فواد چودھری

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے آپریشن عزم استحکام برداشت اور ذمہ داری کے اصول پر آگے بڑھے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دہشتگردی کیخلاف قوم کا اعتماد حاصل کرنے کی ضرورت کا اظہار مثبت قدم ہے، شہبازشریف نے آپریشن کا اعلان عجلت میں کیا۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس اس لحاظ سے مثبت ہے کہ اس سے دہشت گردی کے خلاف فوج کے عزم کا اعادہ ہوتا ہے دہشت گردی کے خلاف قوم کا اعتماد حاصل کرنے کی ضرورت کا اظہار بھی درست سمت میں قدم ہے، لیکن یہ بھی دیکھیں کہ عزم استحکام آپریشن کا اعلان کس قدر عجلت اور بغیر تیاری کے شہباز شریف نے کیا اس کے بعد عطا تارڑ اور خواجہ آصف کے بیانات نے جو بیانیے کی تباہی کی اس سے جو نقصان ہوا اس کا ادراک ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے انتہائی ذمہ دار پوزیشن لی اور اس کیلئے شدید سیاسی دبا ئوبرداشت کیا ، کائونٹر سرجنسی آپریشن میں عوام کی حمایت سب سے اہم عنصر ہے اس لئے کامیاب کاروائی کیلئے سیاسی استحکام چاہئیے عمران خان کی حمایت عوام کی حمایت کا استعارہ ہے، سیاست میں ٹھہرا کے اقدامات کے بغیر آگے بڑھنا خطرات سے پر ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ امید ہے عزم استحکام برداشت اور ذمہ داری کے اصول پر آگے بڑھے گا۔
مزیدپڑھیں :غیرملکی شہریوں کے لیے سکیورٹی انتظامات سخت ، چار بڑے منصوبوں کی سکیورٹی فوج کے حوالے

یہ بھی پڑھیں