Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

پاکستان کے عوام اپنے اصل دشمنوں کو پہچانیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (ویب ڈیسک ) پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمی ٰبخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی اور اس کی جماعت پاکستان کے لیے قابل قبول نہیں۔

عظمی بخاری نے بیان میں کہا ہے کہ ڈیجیٹل دہشتگرد کون ہیں ان کے پیچھے کون ہے پوری قوم جان چکی ہے، نوجوان نسل کو منظم پلاننگ کے تحت ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف بھڑکایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف سازش وہ شخص کر رہا جس کے اپنے بچے لندن میں لگزری لائف گزار رہے ہیں، 9 مئی کے واقعات کے بعد بھی اگر کچھ والدین نے سبق نہیں سیکھا تو ان کا اللہ حافظ ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک مخصوص ٹولہ اور ان کے سہولت کار ایجنڈے کے تحت پاکستان میں بدامنی انتشار اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں، کبھی اسمبلیوں سے استعفے، کبھی جیل بھرو تحریک اور کبھی بھوک ہڑتالیں، ناکام خان کی ناکام تحریکیں اسکے لیے باعث ذلت و شرمندگی بن چکی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس ٹولے کے تمام بیانیے ان کی ناکام سیاست کی طرح پٹ چکے ہیں،پاکستان کے عوام اپنے اصل دشمنوں کو پہچانیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں،جو بھی منفی پروپگنڈہ پر مبنی مہم چلتی اس کے پیچھے اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص ہوگا، اڈیالہ جیل کا قیدی اور اس کی جماعت پاکستان کے لیے قابل قبول نہیں۔
مزیدپڑھیں :ونیزہ احمد نے چھوٹی بہن کی موت کو زندگی میں تبدیلی کی وجہ قرار دیدیا

یہ بھی پڑھیں