اسلام آباد (آئی این پی) پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا اورپنجاب سے ممبران کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروادیئے۔پارٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے 91 ممبران اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے۔ پارٹی ذرائع نے بتایاکہ پنجاب سے105 ارکان صوبائی اسمبلی کے بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے گئے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے میں ارکان اسمبلی کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے 15 دن کا وقت دیا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں :پاکستان کا سب سے بڑا میڈیسن ویئرہائوس فنکشنل ، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے افتتاح کر دیا


