اسلام آباد(نیوزڈیسک)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ اور ہمشیرہ پاکستان کی محبت میں گرفتار ہوچکی ہیں، برطانیہ پاکستان کا قریبی دوست اور شراکت دار ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں میری تعیناتی کا پہلا سال مکمل ہو گیاجو کہ میری زندگی کا یادگار تھا۔
برطانیہ میں پاکستانیوں کے پرجوش رویئے، قدرتی خوبصورتی، ثقافتی ورثے اور لذیذ کھانوں کا بھی سن رکھا تھا۔پاکستان میں رہنے کی ہمیشہ خواہشمند تھی، پاکستانی معاشرے میں خاندانی نظام کو اہمیت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ میری رہائشگاہ مارگلہ کے سر سبز پہاڑوں کے قریب ہے، نتھیا گلی کی دلفریب پہاڑی گزرگاہوں پر بھی چہل قدمی میرا مشغلہ رہا، پاکستان پر موسمیاتی تغیرات کے اثرات ہیں اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث مشکل کا سامنا ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ میں یہاں کے کھانوں کا ذکر کیے بغیر پاکستان کا ذکر مکمل نہیں سمجھتی۔ پشاور کے چپلی کباب سے ملتان کے حلوے تک خوب انجوائے کیا ، کراچی کی بریانی کے ذائقے بھی بہت خوب ہیں۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز دیکھنا خوشگوار تجربہ رہا تاہم رواں سال کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کے حوالے سے کچھ اچھا نہیں رہا۔
موبائل فونز کی درآمد پر 25 فیصد سیلز ٹیکس عائد


