اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں نچلے طبقے پر ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے، تاجر دوست اسکیم متعارف کروائی ہے،نان فائلرز کو افسران براہ راست نوٹسز نہیں بھیج سکتے۔
اتوار کواسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معشیت کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،مقامی سطح پر ٹیکس کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، یکم جولائی سے انڈسٹری کو 68 ارب کے ریفنڈز دیے جاچکے ہیں، ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق وزیراعظم ہر ہفتے اجلاس کر رہے ہیں۔
زراعت کو ٹیکس رجیم میں لانے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے، وزرائے اعلیٰ زرعی ٹیکس کے حوالے سے قانون سازی کریں گے، تاجر دوست اسکیم متعارف کروائی ہے، ٹیکس واجبات کی ادائیگی سے معیشت مضبوط ہوگی،حکومت نے تاجر دوست اسکیم متعارف کروائی ہے، ڈیٹا ہی سب سے بڑا ثبوت ہوگا، تاجروں اور سرمایہ کاروں کیلئے سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے,زراعت کو ٹیکس سیشن رجیم میں لانے کیلئے اقدامات کئے جائینگے،وزراء اعلی زرعی ٹیکس کے حوالے سے قانون سازی کریں گے، ایف بی آر میں اصلاحات سے متعلق وزیراعظم ہر ہفتے اجلاس کر رہے ہیں۔
تاجروں کے لئے ٹیکسیشن کے نظام کو انتہائی آسان کر دیا ہے،گزارش ہے کہ آپ میرے ساتھ ملکر ملکی معیشت کیلئے آواز بلند کریں،فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے ہراسگی کا نظام ختم ہوگا،میں چاہتا ہوں ہر سیکٹر کیلئے ٹیکس کا نظام انتہائی سادہ ہو،نان فائلرز کو افسران براہ راست نوٹسز نہیں بھیج سکتے،کسٹمز میں 50 سے 2 سو ارب کی انڈر انوائسنگ ہے، ٹیکس نادہندگان ملک اور نظام کے ساتھ مخلص نہیں۔
مزیدپڑھیں :ڈاکٹرز مریض کے پیٹ سے 16 انچ لمبی لوکی نکلنے پر حیران



