Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

ڈاکٹرز مریض کے پیٹ سے 16 انچ لمبی لوکی نکلنے پر حیران

نئی دہلی (ویب ڈیسک) پڑوسی ملک بھارت میں ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے مریض کی بڑی آنت سے 16 انچ لمبی لوکی نکال لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 60 سالہ مریض پیشے کے اعتبار سے کسان ہے جو پیٹ میں شدید درد کی شکایت لیے اسپتال پہنچا۔

ڈاکٹرز کی جانب سے مریض کے ضروری ٹیسٹ کیے گئے اور ساتھ ہی ایکس رے بھی کیا گیا جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔ٖ

ڈاکٹرز کی جانب سے مریض کو بڑی آنت میں لوکی کی موجودگی کے حوالے سے بتایا گیا اور اسے اسپتال میں فوری داخل کرتے ہوئے 2 گھنٹوں تک آپریشن کیا۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ آپریشن کے بعد مریض کی بڑی آنت سے 16 انچ لمبی لوکی کو نکال لیا گیا جبکہ مریض کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز یہ جاننے میں ناکام رہے کہ لوکی مریض کی بڑی آنت تک کیسے پہنچی جبکہ مریض کی جانب سے بھی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا جس پر ڈاکٹرز نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔
مزیدپڑھیں :بیماری کی چھٹی لینے کیلئےہفتہ پہلے آگاہ کرومینجر ، ملازم کی چیٹ سوشل میڈیا پر وائرل

یہ بھی پڑھیں