اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے پر سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی کو نوٹس جاری کر دیئے۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں کل اسلام آباد میں احتجاج نہیں کرنے دیا گیا۔ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
جماعت اسلامی کا مہنگائی اور آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف ملک بھر میں دھرنے شروع کرنے کا اعلان


