راولپنڈی(نیوزڈیسک) ڈینگی لاروا کی موجودگی پر راولپنڈی کے سنی پیکس اور دو فوڈ آؤٹ لیٹس کو جرمانے کردیئے گئے .
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی سٹی ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے ڈینگی مچھر کے لاروا ملنے کے بعد جناح پارک میں واقع ایک معروف سینما اور دو فوڈ آؤٹ لیٹس کو جرمانہ کر دیاگیا۔
انتظامیہ کی ایک ٹیم نے کے ایف سی،پاپاسالس او رسنی پیکس کا معائنہ کیا، جب انہیں ڈینگی لاروا ملا۔
حکام نے Cinepax پر 100,000 روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ دونوں آؤٹ لیٹس پر 150,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
سنیما کو شہری انتظامیہ کی ٹیم نے فوری طور پر جاری فلم کو رکواکرسیل کر دیاتاہم سینما حکام کی جانب سے جرمانے کی ادائیگی کے بعد اسے دوبارہ کھول دیا گیا۔
تینوں کاروباری اداروں کو ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


