پیرس (ویب ڈیسک) پیرس اولمپکس میں پاکستان کے ایتھیلیٹ ایک کے بعد ایک بغیر میڈل باہر ہوتے جا رہے ہیں ایسےمیں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ راناثناء اللہ کی دریائے سین کی سیر کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کی پیرس میں کشتی میں دریائے سین کی سیر کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رانا ثنا اللہ اپنی اہلیہ کے ساتھ سیرسپاٹے کرتے نظر آرہے ہیں، ویڈیو کے بیگ گراونڈ پر بالی ووڈ کا گانا ’ دو لفظوں کی ہے دل کی کہانی ‘ چل رہا ہے، رانا ثنا اللہ اور ان کی اہلیہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے،ایک صارف نے یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے طنزیہ کیپشن لکھا کہ ’’ماشااللہ، رانا صاحب اولمپکس میں سوئمرز کے لیے پانی کا جائزہ لے رہے ہیں،کچھ صارفین نے کہا کہ رانا ثنا اللہ میڈل کی تلاش میں پیرس کے دریائے سین کی جانب نکل پڑے ہیں۔
واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کے 18 رکنی دستے نے شرکت کی جس میں صرف 7 ایتھلیٹ شامل تھے بقیہ 11 آفیشلز اور وزارتی نمائندے ہیں جن میں رانا ثنا اللہ بھی شامل ہیں۔
Pakistan downfall in sports.
Country of 240 Million people, but only 7 athletes are competing at the Olympics. Shame.
Even hockey team was not able to qualify for olympics.
Rana Sanaullah is in Paris to attend the Commonwealth Sports Ministers Conference & Paris 2024 olympics. pic.twitter.com/3dGsIeHhPj— Dr Fawad Ali (@DrFawadAli1) August 2, 2024
مزیدپڑھیں :وفاقی حکومت رائٹ سائزنگ کمیٹی نے مختلف ادارے بند کرنے کی ہدایت کردی

