لاہور(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کی مداخلت پربجلی صارفین کےلئے سب سے اچھی خبر،نیپرا حکام نے پروریٹا بلوں کےخلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا
نیپرانے ڈیسکوز کو پروریٹا بل جاری کرنے سے روک دیا،نیپرا نے اصل یونٹس کے مطابق صارفین کوبجلی بل بھجوانے کا حکم دے دیا،نیپرا نے پروریٹا بنیادپر اپریل سے جون 2024 تک اصل بل کے علاوہ تمام یونٹس صارفین کو واپس کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے پروریٹاکی بنیاد پر جاری ہونے والے بل تاخیر سے جمع کرانے والوں کی اضافی رقم بھی واپس کرنے کاحکم دے دیا، حکم دیا کہ لیٹ پیمنٹ وصولی کی رقم تیس یوم میں واپس کی جائے۔
نیپرا نے ڈیسکوز کوواپس کردہ رقم بجلی بلوں میں دوبارہ وصول کرنے سے بھی روک دیا،نیپرا نے تمام ڈیسکوز کو خراب میٹر فوری تبدیل کرنے کا بھی حکم دے دیا،نیپرا نے تمام ڈیسکوز کو صارفین مینوئل کےمطابق بل بھجوانے کاحکم دے دیا،ڈیسکوز کودرست میٹر، ریڈنگ کرنے،میٹرکی تصاویربلوں پرواضع کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا،نیپرانے ڈیسکوز کو بلوں کی بروقت درستگی کا بھی حکم دیا،نیپرا کا حکم نامہ سات صفحات پر مشتمل ہے،نیپرا نے حکمنامہ پرفوری عمل درآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے تیس یوم میں رپورٹ طلب کر لی،حکم عدولی پر ذمہ دار افسروں کےخلاف قانون کےمطابق سخت کاروائی کی جائے گی
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نےپروریٹا بلوں کےخلاف اظہر صدیق کی درخواست نیپرا کو بھجوائی تھی,عدالت نے نیپراکو درخواست کا فیصلہ جلد کرنے کاحکم دیاتھا،اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پروریٹا بلنگ آئین کےتحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔پروریٹا بلنگ سے لاکھوں صارفین کو پروٹیکٹڈ کیٹگری سے زبردستی باہر نکالا گیا۔پروریٹابلنگ کی وجہ سے درجنوں شہریوں نے خودسوزی کی۔عدالت پروریٹا بنیادوں پرجاری بلنگ کےعمل کو کالعدم قرار دے۔
9 مزیدپڑھیں :مئی واقعات پر عمران خان کا مشروط معافی مانگنے کا اعلان

