Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

راولپنڈی، ڈی ایس پی ٹریفک مسرت عباس کا دوران ڈیوٹی انتقال

راولپنڈی(ویب ڈیسک)ڈی ایس پی ٹریفک مسرت عباس دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک مسرت عباس کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، دوران ڈیوٹی تکلیف ہونے پر انھیں فوری طور پر اے ایف آئی سی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

ڈی ایس پی مسرت عباس انتہائی فرض شناس اور ایماندار آفیسر تھے اور ان کا تعلق چکوال کے نواحی گائوں سرال سے تھا۔

ڈی ایس پی ٹریفک چوہدری مسرت عباس مہر آباد سرکل میں بطور ڈی ایس پی ٹریفک تعینات تھے۔
مزیدپڑھیں :خاتون کے سامنے شرٹ بدلنے پر پولیس افسرمعطل

یہ بھی پڑھیں